گرمیاں 207 ق م
ہسدروبال کا سر
پولیبیئس کے مطابق 10,000 قرطاجنی اور گال اور 2,000 رومی مارے جاتے ہیں۔ لیوی 56,000 قرطاجنی ہلاکتیں، 5,400 قیدی اور 8,000 رومی اور اتحادی ہلاکتیں بتاتا ہے، اور جدید مؤرخ قیدیوں کی اس کی تعداد تو مانتے ہیں لیکن ہلاکتوں کی نہیں۔ بچ نکلنے والے کئی ہزار لیگوری اور گال کچھ عرصہ اکٹھے رہتے ہیں اور پھر کسی سردار کے نہ ہونے سے بکھر جاتے ہیں۔
ہنیبال اپنے بھائی ہسدروبال کا سر پہچانتا ہے، جووانی باتیستا تیئپولو کی پینٹنگ، 1726ء تا 1729ءWikimedia Commons, Giovanni Battista Tiepolo, Public domain (Hannibal and the head of Hasdrubaf.jpg)
نیرو اپولیا میں اپنے کیمپ لوٹتا ہے اور ہسدروبال کا سر ہنیبال کے کیمپ میں پھنکوا دیتا ہے۔ آئبیریا سے کمک کی کوئی امید باقی نہ رہنے پر ہنیبال جنوبی اٹلی کے بڑے حصے میں اپنے قبضے کے قصبے چھوڑ دیتا ہے اور بروٹیئم کی طرف ہٹ جاتا ہے، جہاں وہ چار سال رہتا ہے۔
رومی سوار ہسدروبال کا سر ہنیبال کے کیمپ میں لاتے ہیں، 1871ء کی ایک تاریخ سے کندہ کاریWikimedia Commons, Hugh Jass, Public domain (The Return of Hasdrubal's Head.jpg)
ماخذ
- Polybius, Histories, book 11, 3.
- Livy, History of Rome, book 27, 49 to 51.
- Dexter Hoyos, Hannibal’s Dynasty (2003).
پچھلا: نیرو کا پہلو کی طرف کوچاگلا: الیپا کا راستہ